مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر رہنمااور فرینڈز آف چکوال (یوکے) کے جنرل سیکرٹری ملک فتح خان کی تلہ گنگ میں ایم پی اے ملک شیر اعوان سے ملاقات
مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر رہنمااور فرینڈز آف چکوال (یوکے) کے جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے تلہ گنگ میں ملک شیر اعوان سے ملاقات کی جس میں حلقہ پی پی23کی تعمیر و ترقی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔فرینڈز آف چکوال کی جانب سے علاقے میں تعمیر و ترقی اور ہیلتھ کے پراجیکٹ میں شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔ملک فتح خان نے ڈسٹرکٹ تلہ گنگ/چکوال میں اولڈ ہوم کی تعمیرپر زور دیا ،اس کے علاوہ معذور بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بھی بات کی، ملک فتح شیر اعوان نے اس حوالے سے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کوئی تبصرے نہیں