تحریک خدام اہلسنت والجماعت پاکستان کی مرکزی قیادت کا جامعہ دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ اکوڑہ خٹک کا تعزیتی دورہ
ڈھڈیال (خصوصی رپورٹ) تحریک خدام اہلسنت والجماعت پاکستان کی مرکزی قیادت کا جامعہ دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ اکوڑہ خٹک کا تعزیتی دورہ،
تحریک خدام اہلسنت والجماعت پاکستان کی مرکزی قیادت نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں حضرت مولانا حامدالحق شہید رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے لیے حاضری دی۔ اس موقع پر نائب مہتمم جامعہ، مولانا راشدالحق حقانی، جانشین حضرت مولانا حامدالحق شہید مولانا عبد الحق ثانی، اور خاندانِ حقانی کے دیگر معزز شخصیات سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔وفد کی قیادت امیرِ مرکزیہ، جانشینِ قائد اہلسنت، وکیلِ صحابہ حضرت مولانا صاحبزادہ پیر قاضی محمد ظہورالحسین اظہر مدظلہ نے فرمائی۔ اس موقع پر امیرِ پنجاب حضرت مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق، امیر راولپنڈی ڈویژن مولانا قاری عطاء اللہ طارق ، ترجمان خدام اہلسنت مولانا محمد فاروق حیدری ، مولانا عبد القیوم حقانی اور سید علی اکبر شاہ بھی آپ کے ہمراہ تھے۔
کوئی تبصرے نہیں