چوآ سیدن شاہ:ملک محمد عرفان نے اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ محفل میلاد پاک کے موقع پر دامن سخن تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا
چوآ سیدن شاہ (بیوروچیف) ملک محمد عرفان محلہ ڈلوال روڈ چوآ سیدن شاہ نے اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ محفل میلاد پاک کے موقع پر دامن سخن تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے محفل میلاد پاک میں تحریک لبیک پاکستان چوآ سیدن شاہ سٹی باڈی کے سرپرست اعلیٰ سید طلحہ فاروق، حلقہ پی پی 21 کے ناظم اعلیٰ محمد اسد عطاری، ناظم خدمت خلق پی پی 21 ملک محمد عقیل، نائب ناظم محمد آصف، غلام شبیر نائب ناظم اعلی،ناظم نشرواشاعت غلام فرید،تحریکی ڈیزائنر محمد ارسلان سیالوی سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسولﷺ بھی ملک محمد عرفان کی رہائش گاہ پرموجود تھے آخر میں سرپرست اعلیٰ سید طلحہ فاروق نے غزہ حماس اور کشمیر کےمظلوم مسلمانوں ، تحریک لبیک پاکستان کی اعلٰی قیادت اور پاکستان کی سلامتی کے دعائیں مانگی-
کوئی تبصرے نہیں