کالم نگار جاوید ملک اور بیوروچیف دنیا نیوز ہانگ کانگ چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی کا سب جیل چکوال کا دورہ

 



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کالم نگار جاوید ملک اور بیوروچیف دنیا نیوز ہانگ کانگ چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی نے سب جیل چکوال کا دورہ کیا اور عید قیدیوں کے ساتھ منائی، سب جیل چکوال پہنچنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر شاہ نے چوہدری طاہر اقبال اور جاوید ملک کو خوش آمدید کہا ۔ جاوید ملک اور چوہدری طاہر اقبال نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سے سب جیل چکوال میں بند قیدیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر ایک قیدی جوجرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل میں پابند سلاسل تھا اس کا تیرہ ہزار روپے کا جرمانہ ادا کیا گیا اور مذکورہ قیدی کی رہائی میں معاونت کی۔اس موقع پر انہوں نے قیدیوں سے مختصر خطاب میں انہیں اچھا اور ذمہ دار شہری بننے اور جرائم سے دور رہنے کی اپیل کی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر انتظامیہ نے چوہدری طاہر اقبال اور جاوید ملک کا شکریہ ادا کیا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.