یہ بات باعث تشویش ہے کہ چکوال سے مسلم لیگ ن کا کوئی لا آفیسر نہیں لیا گیا،لیفٹیننٹ (ر)جنرل عبدالقیوم

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) یہ بات باعث تشویش ہے کہ چکوال سے مسلم لیگ ن کا کوئی لا آفیسر نہیں لیا گیا حال ہی میں جو لا آفیسر تعینات ہوئے ان کا تعلق دوسری جماعتوں سے ہے ان خیالات کا اظہار سابق سینیٹر لیفٹیننٹ (ر)جنرل عبدالقیوم ہلال امتیاز ملٹری نے ڈھڈیال نیوز کے چیف ایڈیٹر ریاض بٹ اور ایڈووکیٹ قاضی عمر سے ملاقات میں کیا۔ اس کے علاوہ علاقے کے عوام نے مسلم لیگ کے سینیر رہنما سینیٹر عبدالقیوم کو بتایا کہ چکوال میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے بہت سے سڑکوں کے منصوبوں کو نامکمل چھوڑ کر ٹھیکیدار بھاگے ہوئے ہیں ان میں ہرڑ چوک تا چوہان براستہ بادشاہان، چکوال چک ملوک منگن۔ چکوال بھون۔ چکوال بائی پاس،مسوال موہڑہ آلو وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈھوک کمال بادشاہان۔ اور بادشاہان منگن براستہ بھیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.