ڈسٹرکٹ سکیورٹی پولیس چکوال کے کانسٹیبل راجہ منور حسین کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ سکیورٹی پولیس چکوال کے کانسٹیبل راجہ منور حسین کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق راجہ منور حسین اپنے آبائی قصبہ کلیال میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہی ان کی پچھلی صف میں بیٹھے نامعلوم شخص نے ان پر پسٹل سے فائر کیا جس سے موقع پر ہی جاں بحق گئے۔فائر ہوتے ہی مسجد میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور قاتل اپنے ساتھی جو باہر موٹر سائیکل پر تیار کھڑا تھا کے ہمراہ فرار ہوگیا۔قتل کی وجوہات کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹیگیشن چوہدری ساجد محمود گوندل ، ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سید عاطف رضا شاہ اور انچارج پولیس چوکی ملہال مغلاں ارسلان بھٹی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چکوال منتقل کر دیا گیا۔مقتول راجہ منور حسین کی نماز جنازہ ہفتہ صبح 10 بجے ان کے آبائی قصبہ کلیال میں ادا کی جائے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.