معروف سیاسی رہنماء راجہ یونس کے بھتیجےراجہ اسامہ رضا ڈنڈوت کا ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل



شہنشاہ تعمیرات اور سدا بہارممبرپنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان کی تحصیل بھر کے ساتھیوں کے ہمراہ ولیمہ میں شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے


شہنشاہ اعزازات راجہ مجاہد افسر،سابق تحصیل ناظم ملک حفیظ الرحمٰن،سابق چیئرمین حاجی ملک مختار،سابق چیئرمین چوہدری بشیر گجر،ملک نذیر نیازی،ڈی ایس پی چوہدری افتخار،راجہ راشد اقبال،راجہ عدنان مسعود،ملک اللہ دتہ اے ڈی،ملک ابرارحسین سمیت سیاسی،سماجی اورمذہبی شخصیات کی بھی شرکت


چوآسیدن شاہ!رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد یونس ڈنڈوت کے بھتیجے راجہ اسامہ رضا کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،سدابہارممبرپنجاب اسمبلی،کنونیئر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ملک تنویر اسلم اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور دولہا کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دی،دعوت ولیمہ میں شہنشاہ اعزازت راجہ مجاہد افسر کے علاوہ سابق تحصیل ناظم ملک حفیظ الرحمٰن،سابق چیئرمین حاجی ملک مختار،سابق چیئرمین چوہدری بشیر گجر،ملک نذیر نیازی،ڈی ایس پی چوہدری افتخار،راجہ راشد اقبال،راجہ عدنان مسعود،ملک اللہ دتہ اے ڈی،خان نعیم بشارت،ملک ابرارحسین،راجہ خرم نواز،راجہ طاہر نمبردار،ملک فیاض الحسن اعوان،ملک سعد جھامرہ،ملک دلاور ممتاز وسنال سمیت سیاسی،سماجی اورمذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر راجہ اسامہ رضا کو مبارک باد پیش کی،مہمانوں کی تواضع انواع واقسام کے کھانوں سے کی گئی بعد ازاں راجہ یونس نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شرکت پر شکریہ ادا کیا


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.