پاکستان فورم اور فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے) کے عہدیداران چوہدری عارف اقبال ،ملک فتح خان کا چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی اور صدام کہوٹ کے ہمراہ اسلام آباد کا دورہ

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان فورم اور فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے) کے عہدیداران چوہدری عارف اقبال ،ملک فتح خان نے چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی اور صدام کہوٹ کے ہمراہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وفدکے چیف کمشنر اسلام آباد کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک کے اندر انویسٹمنٹ کے مواقع اور شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث لائے گئے ۔چوہدری محمد علی رندھاوا نے وفدکو خوش آمدید کہا ۔چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان نے چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان فورم کی طرف سے چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا کو آئندہ چند دنوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی دی جائے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.