معروف نیشنل و انٹر نیشنل کالم نگار،صحافی و اینکر پرسن مرد آہن چوہدری ایاز امیر کا میانوالی کا تعزیتی دورہ

 


میانوالی (نامہ نگار) معروف نیشنل و انٹر نیشنل کالم نگار،صحافی و اینکر پرسن مرد آہن چوہدری ایاز امیر نے میانوالی کا تعزیتی دورہ کیا۔ گروپ رہنماء ملک زعفران زوالفی ایڈووکیٹ اور فوکل پرسن و انچارج پبلک سیکرٹریٹ راجہ نزیر آڑھتی بھی ان کے ہمراہ تھے ایاز امیر نے عمران خان کے کزن سعید اللہ خان نیازی کی وفات پر انکے بھائیوں انعام اللہ خان نیازی،حفیظ اللہ خان نیازی اور عمران خان کی بہن علیمہ خان سے اظہار تعزیت کیا اور انکی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.