مرشدِ گروپ رتوچھہ کے وفد کی سید مطلوب حسین شاہ بخآری کی قیادت میں سلطان ہاؤس چوآ سیدن شاہ آمد
چوآ سیدن شاہ (بیوروچیف) مرشدِ گروپ رتوچھہ کے وفد کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید مطلوب حسین شاہ بخآری کی قیادت میں سلطان ہاؤس چوآ سیدن شاہ آمد اس موقع پر وفد نے دختر چوآسیدن شاہ MPAمحترمہ مہوش سلطانہ راجہ ،راجہ سلطان عزم العمر سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد پیش کی اورسلطان ہاؤس پر سازشی ٹولے کی جانب سے کئے جانے والی ہر سازش، طعنہ زنی اوراوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہوئے دختر چوآ سیدن شاہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سازشی ٹولے کو آب سیاسی موت نظر آرہی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی کامیابی سلطان ہاؤس کا مقدر ہے کیونکہ سلطان ہاؤس نے مسلم لیگی قائدین سےوفاداری اور ثابت قدمی کی کئی مثالیں قائم کر رکھی ہیں اس موقع پر خاتون MPA محترمہ مہوش سلطانہ اور مسلم لیگی رہنما راجہ سلطان عظم العمر نے آنے والے مہمانوں کو مستقبل میں بھی سلطان ہاؤس میں بلاتفریق عوامی خدمت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
کوئی تبصرے نہیں