پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید بدالاسلام ہاشمی معینی چشتی نقشبندی کا سالانہ عرس مبارک 5 اپریل 2025 بروز ہفتہ دربار عالیہ ہاشمیہ نقشبندیہ سہگل آباد شریف چکوال میں منعقد ہو گا،صاحبزادہ پیر سید نجم الاسلام ہاشمی
چکوال (نمائندہ خصوصی) دربار عالیہ ہاشمیہ نقشبندیہ سہگل آباد شریف چکوال کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید نجم الاسلام ہاشمی نے کہا ہے کہ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید بدالاسلام ہاشمی معینی چشتی نقشبندی کا سالانہ عرس مبارک 5 اپریل 2025 بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا 2 بجے دربار عالیہ ہاشمیہ نقشبندیہ سہگل آباد شریف چکوال میں منعقد ہو گا، جس میں ملک بھر سے علماء کرام مشائخ عظام اور عاشقان مصطفٰی شرکت کریں گے،عرس مبارک دربار عالیہ رتہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد ناصر جمیل ہاشمی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ دربار عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید حسنین فاروق شاہ کا خصوصی خطاب ہو گا،،عرس مبارک کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،مزار شریف کو قمقموں سے سجایا گیا ہے اس سارے کام کی نگرانی پیر سید نجم الاسلام ہاشمی سجادہ نشین دربار عالیہ ہاشمیہ نقشبندیہ مجددیہ سہگل آباد شریف چکوال خود کررہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں