جامع مسجد مختار مدنی چوآسیدن شاہ میں تکمیل قرآن کریم کی روح پرور محفل پاک زیر سرپرستی خطیب پیر سید سلطان شاہ ہمدانی منعقد ہوئی
چوآسیدن شاہ (بیوروچیف)جامع مسجد مختار مدنی چوآ سیدن شاہ میں تکمیل قرآن کریم کی روح پرور محفل پاک زیر سرپرستی علماء اہلسنت، خطیب اعظم چوآ سیدن شاہ پیر سید سلطان شاہ ہمدانی منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک لبیک پاکستان چوآ سیدن شاہ سٹی کے سرپرست اعلیٰ سید طلحہ فاروق نے کی اورمحفل پاک میں ناظم اعلی پی پی 21 محمد اسد عطاری، محمد عقیل ناظم خدمت خلق پی پی 21،تحریکی ڈیزائنر محمد ارسلان سیالوی ،غلام شبیر ،حافظ محمد احسن ودیگر تحریکی کارکنان نے شرکت کی اور استاد محترم قاری محمد سلیمان صاحب کو نماز تراویح میں قرآن کریم کی تلاوت خوبصورت انداز میں سنانے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر قاری محمد ثقلین عطاری صاحب نے قرآن کریم کی فضیلت اور عظمت مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ حضرت مولانا محمد عزیز سیالوی صاحب ماہ صیام میں عبادات اورشب قدر کی فضیلت کے ساتھ ساتھ اہل بیت سے محبت کو خوبصورت انداز میں بیان فرمایا آخر میں تحریک لبیک پاکستان چوآ سیدن شاہ سٹی باڈی کے سرپرست اعلیٰ سید طلحہ فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ پیر سید سلطان شاہ ہمدانی کے سائے میں مدرسہ مختار مدنی تحصیل چوآ سیدن شاہ کے علاقے میں روشنی کا مینار اور خوبصورت گلدستہ ہے جسکی فیوض وبرکات سے علاقہ بھر کے میں دین اسلام کی تبلیغ کام جاری اور سینکڑوں غریب بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم مفت دے کر قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے اور مدرسہ کے ساتھ مالی معاونت کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت نیک حکمرانوں کی ہو جو دین کو تخت پر لائیں تاکہ ملک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جبکہ فلسطین،کشمیری مسلمانوں،مسجد انتظامیہ، ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا مانگی۔
کوئی تبصرے نہیں