چکوال: تحریک منہاج القران کے چھ روزہ دروس عرفان القران کی دوسری نشست سے علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ محمد احسان رضوی کا خطاب

 


چکوال: تحریک منہاج القران کے چھ روزہ دروس عرفان القران کی دوسری نشست سے علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ محمد احسان رضوی نے خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اقدس پر روشنی ڈالی انہوں نے اج سے 1400 سال پہلے کی حوالےسے اپ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا اج کی دور کے حوالے سے جائزہ لیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو1400 سال پہلے جو فرمودات مبارک اتشاد فرمائے،آج وہی سائنس کی روشنی میں پورے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سیرت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر21 جلدیں تحریرکر کے سیرت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی احسن طریقے سے انہوں نے عکاسی کی ہے پروگرام میں تحریک منہاج القران کے تمام فورمز پاکستان عوامی تحریک منہا ج یوتھ لیگ منہاج القران وویمن لیگ، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ ،منہاج القران علماءکونسل اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر قاری صفدر علی چشتی حافظ منصب علی ساقی ،علامہ اصغرضیاءکے علاوہ ساجد اعوان صدر عوامی تحریک،توقیر احمد اعوان جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، چوہدری نزرحسین صدر تحریک منہاج القران ضلع چکوال ،جہانگیر حسین ،ملک نذر حسین چوہدری نذر ظہیر مغل اور دیگرنے شرکت کی پروگرام کے اختتام پر یونین کونسل تین کی تنظیم کی طرف سے شرکاءمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شہرہ افاق ترجمہ عرفان القران بزریعہ قرعہ انرازی اور کچھ مہمانوں کو تحفے کے طور پہ پیش کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.