ایس پی چوہدری ساجد محمود گوندل کو ایس پی انوسٹیگیشن چکوال تعینات کردیا گیا
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ایس پی چوہدری ساجد محمود گوندل کو ایس پی انوسٹیگیشن چکوال تعینات کردیا گیا۔ انہیں چند روز قبل ہی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی اور آئی جی آفس لاہور میں رینک بیج لگائے گئے۔وہ آئندہ دو روز میں چکوال میں اپنا باضابطہ چارج سنبھال لیں گے۔اس سے قبل چوہدری ساجد محمود گوندل اس ڈی پی او چوآ سیدن شاہ سرکل اور ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال تعینات رہ چکے ہیں اور ان کا شمار شاندار اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے۔چکوال کی عوام نے انہیں ضلع میں نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں