الخدمت فاؤنڈیشن کا یتیم بچوں کی کفالت کیلئے فنڈ ریزنگ پروگرام اور چیریٹی افطار ڈنر کا اہتمام
چکوال (عبدالغفار پارس) الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کی کفالت کیلئے فنڈ ریزنگ پروگرام اور چیریٹی افطار ڈنر کا اہتمام،جس میں چکوال کی مخیر شخصیات کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی،تقریب کے مہمانِ خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر عبدالشکور تھے جبکہ دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی،اسموقع پر مخیر شخصیات نے آرفن کیئر پروگرام کے تحت متعدد بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لینے کا اعلان کیا اور فنڈز دئیے،اڑھائی کروڑ روپے کے فنڈز عطیہ کئے گئے،ایک مخیر شخصیت نے 2 کروڑ روپے مالیت کا ایک کنال کا پلاٹ یتیم بچوں کی کفالت کیلئے وقف کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے نائب صدر عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن ملک بھر میں یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ تعلیم،تربیت کا اہتمام اور علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں،الخدمت فاﺅنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے،5 سال سے 10 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے سکولوں میں بھیجنا ہمارا قومی فریضہ ہے،اگر ان بچوں کا ہاتھ نہ تھاما گیا تو یہ بچے ورکشاپوں میں جائینگے،سڑکوں پر دھکے کھائیں گے اور اپنا مستقبل خراب کرینگے،انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں یتیم کی کفالت ہوتی ہے وہ معاشرہ خوشحال ہوتا ہے،الخدمت فاؤنڈیشن چاہتی ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے،عبدالشکور نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے الخدمت کا حصہ بنیں،عہد کریں کہ ضلع چکوال کے ہر یتیم بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھجوائیں گے،انکی کفالت کرینگے اور انکی صحت کا خیال رکھیں گے تاکہ وہ معاشرے کا باعزت شہری بن سکیں،ایسی صورت میں اللہ کی برکتیں اور انعام بھی ہمارے حصہ میں آئیگا،الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چکوال ملک کا ایسا پہلا ضلع قرار پائے کہ جس کا کوئی یتیم بچہ ایسا نہ ہو جو سکول نہ جارہا ہو یا صحت کی سہولت سے محروم ہو،الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال کے صدر نعمان ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لئے ہوئے ہے اور عرصہ دراز سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے،قدرتی آفات ہوں یا دیگر ٹریفک حادثات الخدمت فاﺅنڈیشن نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے،انہوں نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال نے فلسطینیوں کی امداد کیلئے 92 لاکھ،91ہزار 511 روپے کے فنڈز بھجوائے،یتیم بچوں کی کفالت پر 53 لاکھ روپے،سماجی خدمات کیلئے 5 لاکھ 50 ہزار 180 روپے،تعلیمی سرگرمیوں کیلئے 72 ہزار 710 روپے،فری علاج معالجہ کی سہولیات کی 4 لاکھ 62 ہزار 80 روپے،مواخات پروگرام کیلئے 2 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ کئے گئے،17 لاکھ 20 ہزار 390 روپے کی متفرق امداد کی گئی،5 لاکھ 76 ہزار روپے کی لاگت سے 24 ویل چیئرز جبکہ 6 لاکھ 72 ہزار 525روپے کی لاگت سے 125مستحقین میںونٹر پیکج تقسیم کئے گئے گئے،اس طرح الخدمت فاﺅنڈیشن نے 1 کروڑ 88 لاکھ 85 ہزار 386 روپے خرچ کئے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امید کی شمع کو روشن کرنے کیلئے الخدمت فاﺅنڈیشن کا ساتھ دیں اور اپنی زکوة،ل و صدقات اور عطیات وغیرہ الخدمت فاﺅنڈیشن کو دیں،تقریب سے الخدمت فاﺅنڈیشن کے جنرل سیکرٹری محمد علی مختار اعوان اور انچارج آرفن کیئر پروگرام تسکین سید نے بھی خطاب کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ الخدمت فاﺅنڈیشن کے زور بازو بنیں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ساتھ دیں،تقریب میں سابق امیر جماعت اسلامی محمد اشرف آصف،امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال عرفان یونس ایڈووکیٹ،ریجنل ڈائریکٹر دی ارقم سکولز چوہدری معین اکرم،چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی رہنما خواجہ عارف یوسف،مولانا محمد رفیق،منان رشید،معظم حسین قریشی،عثمان صدیق،مولانا افتخار حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں