بحریہ فاؤنڈیشن کے دو نئے تعلیمی اداروں، بحریہ فاؤنڈیشن اینکر اسکولز چکوال اور ڈھڈیال کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کی شاندار تقریب بحریہ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سسٹم (BEATS) بحریہ فاؤنڈیشن ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی


 

ڈھڈیال(نامہ نگار) بحریہ فاؤنڈیشن کے دو نئے تعلیمی اداروں، بحریہ فاؤنڈیشن اینکر اسکولز چکوال اور ڈھڈیال کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کی ایک شاندار تقریب بحریہ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سسٹم (BEATS) بحریہ فاؤنڈیشن ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) عدنان خالق، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر BEATS بحریہ فاؤنڈیشن نے کی۔ اس موقع پر طاہر بشیر، چیف آپریٹنگ آفیسر BEATS، کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سعید PN، کیپٹن (ریٹائرڈ) فیاض حسین PN ڈپٹی ڈائریکٹر BEATS بحریہ فاؤنڈیشن اور رب نواز اعوان، پراجیکٹ ڈائریکٹر/سی ای او بحریہ فاؤنڈیشن اینکر اسکولز چکوال اور ڈھڈیال بھی موجود تھے۔ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) عدنان خالق نے بحریہ فاؤنڈیشن کے معیاری اور کم لاگت تعلیم کے فروغ میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے بحریہ فاؤنڈیشن کے تمام تعلیمی اداروں کے مابین باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ادارے کی رسائی کو مزید وسعت دی جا سکے۔تقریب کا اختتام چیئر کی جانب سے دونوں نئے اداروں کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کیا گیا۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.