مسلم لیگ (ن) چکوال کے سرکردہ رہنماڈاکٹر قیصر مجید ملک کا یونین کونسل جند اعوان کا دورہ
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) چکوال کے سرکردہ رہنما اور سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے یونین کونسل جند اعوان کا دورہ کیا۔اپنے آبائی قصبہ جند اعوان میں انہوں نے مقامی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔بعد ازاں انہوں نے قصبہ لنگاہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے پارٹی شخصیات سے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں۔ انہوں نے مزید فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اہل دیہہ نے مسائل کے حل کے لیے ڈاکٹر قیصر مجید ملک کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر حاجی ملک محمد اقبال ،چوہدری جہانگیر لنگاہ، چوہدری امجد نواز لنگاہ ،محمد جاوید ڈار لنگاہ، چوہدری انصر لنگاہ، محمد اشفاق ساؤ اور ملک جواد ضمیر اعوان آف جند بھی ہمراہ تھے۔
کوئی تبصرے نہیں