سکول ٹیچر کا بدترین تشدد، تھپڑوں اور مکوں کے بارش سات سالہ معصوم بچہ روتا رہا، ٹیچر کو تھوڑا ترس نہ آیا

 


چکوال ( خصوصی رپورٹ) عمر محمود مرزا نمائندہ دنیا نیوز ملہال مغلاں کے بیٹے شاہ حسین مرزا جو کہ منیر پبلک سکول چکوال میں پڑھتا ہے پر سمیرا نامی سکول ٹیچر کا بدترین تشدد تھپڑوں اور مکوں کے بارش سات سالہ معصوم بچہ روتا رہا مگر جلاد ٹیچر کو تھوڑا ترس نہ آیا جب بچہ چھٹی کر کے گھر واپس آیا تو رونا دھونا شروع کر دیا۔ وجہ پوچھنے پر بتایا کہ پریپ کلاس کی سمیرا نامی ٹیچر نے مارا ہے بچہ کے منہ پر تشدد کے نشان واضح تھے۔ بعدازاں بچہ کو ہسپتال لیکر جایا گیا اور میڈیکل کروایا گیا اور تھانہ سٹی چکوال میں درخواست دائر کر دی گئی۔ رات گئے پرنسپل منیر پبلک سکول منیر حیدر شاہ کا والدین کو فون اور کہا کہ معاملے کو ختم کیا جائے۔ والدین کا ڈی سی چکوال، سی او ایجوکیشن چکوال اور وزیر اعلی مریم نواز سے فوری مطالبہ کیا کہ سکول انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں اور انصاف مہیا کیا جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.