ضلعی نائب صدر شعبہ خواتین چکوال غزالہ صفدر کا فائرنگ کا الزام جھوٹ کا پلندہ اور سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک اوچھا ہتھکنڈہ ہے

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) ضلعی نائب صدر شعبہ خواتین چکوال غزالہ صفدر کا فائرنگ کا الزام جھوٹ کا پلندہ اور سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک اوچھا ہتھکنڈہ ہے جو انتہائی قابل مذمت اور ہماری سیاسی ساکھ کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔ مہر حمزہ صفدر سکنہ نیلہ کے تحریری بیان کے مطابق ہمارا قصبہ کے چوہدری مقصود کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے۔ 31 مارچ 2021 کو دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور کچھ زخمی ہوئے۔ 4 فروری کو ہائی کورٹ نے ہماری اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے مجھے اور میرے بھائی مہر عمر صفدر کو باعزت بری کردیا جبکہ کیس میں نامزد دیگر دو افراد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ اس فیصلے پر ہمارے مخالف فریق نے فائرنگ کی۔ ہماری خواتین نے 15 پر کال کی جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جبکہ غزالہ صفدر حسب روایت خواہ مخواہ کا ڈرامہ رچاتے ہوئے بیچ میں کود پڑیں کہ مجھ پر فائرنگ کی گئی ہے۔حالانکہ ہمیں فائرنگ کا علم ہی نہیں کہ یہ کس نے کی ہے۔ مہر حمزہ صفدر نے کہا کہ ہمارا اس عورت سے کوئی لینا دینا نہیں یہ سستی شہرت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے سیاسی رنگ دیتے ہوئے اپنی پارٹی قیادت کے سامنے رنگ بازی کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ خاتون ایک عادی درخواست باز ہے اور وہ خود بھی متعدد ایف آئی آرز میں نامزد ہے اور اس کے بھائی مفرور ہیں۔ مہر حمزہ صفدر نے آر پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال احمد محی الدین سے اپیل ہے کہ ہمیں اس نام نہاد رہنما کی شر سے بچایا جائے جو ہمیں بے بنیاد اور من گھڑت کیس میں ملوث کررہی ہے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.