پیکا قانون کی منظوری کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر محمد ریاض انجم،ثاقب عباس اور مسعود کہوٹ کی وکلاء قائدین ملاقات
ہارون ارشاد جنجوعہ، کاشف ارشاد جنجوعہ، چوہدری تنویر اقبال سے ملاقات میں وفد نے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی
ممبر پنجاب بار کونسل اشفاق کہوٹ نے بھی حمایت کی یقین دھانی کرائی، پی ایف یو جے کی کال پر احتجاج متوقع ہے
چکوال(نامہ نگار ) پیکا قانون کی منظوری کے خلاف صحافیوں کا ملک گیر احتجاج جاری ہے صحافیوں کی مرکزی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے قائدین نے کہا ہے کہ پیکا جو سیاہ قانون ہے جس کے ذریعہ صحافیوں کی زبان بندی اور اظہار آزادی رائے پر قدغن لگائی گئی ہے ہم اس قانون کی واپسی تک احتجاج جاری رکھیں گے اسی حوالہ سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر صدر آر آئی یو جے چکوال/تلہ گنگ یونٹ محمد ریاض انجم نے انفارمیشن سیکرٹری راجہ ثاقب عباس اور ممبر مسعود کہوٹ کے ہمراہ ممتاز قانون دان ہارون ارشاد جنجوعہ، صدر بار چکوال کاشف ارشاد جنجوعہ، جنرل سیکرٹری چکوال بار چوہدری تنویر اقبال سے ملاقات کی اور انہیں تنظیم کے ممکنہ احتجاج میں شرکت کی دعوت دی، وکلا قائدین نے پیکا قانون کی منظوری کی مذمت کی اور احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر محمد ریاض انجم نے ممبر پنجاب بار کونسل اشفاق کہوٹ سے بھی رابطہ کیا جنہوں نے ممکنہ احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر محمد ریاض انجم نے کہا کہ آر آئی یو جے چکوال/تلہ گنگ یونٹ کے عہدیداران اور ممبران اپنے مرکزی قائدین کی کسی بھی کال پر احتجاج کے لیے تیار اور پرعزم ہیں اس بارے اہم صحافتی شخصیات، اہوزیشن جماعتوں، تاجر تنظیموں اور ذمہ دار میڈیا کی آزادی پر یقین رکھنے والی سماجی شخصیات سے ملاقاتوں میں ممکنہ احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں