ڈھوک جکھڑ کے تالاب میں سینکڑوں مچھلیاں ہلاک، صفائی نہ ہونے کے باعث شدید تعفن، لوگوں کا وہاں سے گزرنا بھی محال
ڈھڈیال (نامہ نگارخصوصی ) ڈھوک جکھڑ کے تالاب میں سینکڑوں مچھلیاں ہلاک، صفائی نہ ہونے کے باعث شدید تعفن، لوگوں کا وہاں سے گزرنا بھی محال ہوگیا۔اہل دیہہ کے مطابق پانچ روز قبل تالاب میں موجود سینکڑوں مچھلیاں پانی کے کنارے پر مردہ پائی گئیں۔ تالاب سے مردہ مچھلیوں کی صفائی کےلیے متعدد محکموں کی توجہ مبذول کرائی گئی لیکن کوئی بھی محکمہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں " ستھرا پنجاب" کے تحت ضلع چکوال میں سینکڑوں اہلکاروں اور درجنوں گاڑیاں دندناتی پھررہی ہیں لیکن تالاب سے مردہ مچھلیوں کونکالنے کےلیے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ روز بروز بڑھتے تعفن سے لوگ شدید پریشان ہیں اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں