ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔ ضلع کےتھانوں میں منعقدہ کھلی کچہریوں میں لوگوں نے ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ احمد محی الدین کی توجہ بھکاریوں کی بڑھتی تعداد کی جانب مبذول کرائی۔ان کی ہدایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے صدر سرکل چکوال اے ایس پی ڈاکٹر سارہ ہاشمی کی زیر نگرانی سرکل کے تھانوں ڈھڈیال،سٹی چکوال، صدر چکوال، نیلہ اور تھانہ کلرکہار میں مختلف کاروائیوں کے دوران 17 ایف آئی آرز درج کر کے بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔یاد رہے کہ ضلع میں دوسرے اضلاع سے آنے والے بھکاریوں اور خانہ بدوشوں کی بھرمار ہے جو بھیک مانگنے کے علاوہ چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ عوامی حلقوں نے بھکاریوں کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے جاری رکھا جائے گا تاکہ ضلع چکوال کی عوام کو ان بھکاریوں سے نجات مل سکے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.