محکمہ تعلیم چکوال کے اعلیٰ حکام نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈورے میں طالبات پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) محکمہ تعلیم چکوال کے اعلیٰ حکام نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈورے میں طالبات پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 چکوال کو طالبات تشدد کیس کا انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز ہیڈ مسٹریس ہائی سکول اور ٹیچر کے تحریری بیانات لیے۔ انکوائری آفیسر نے ہیڈ مسٹریس کو بتایا کہ وہ جلد سکول کا دورہ کریں گے جس میں طالبات، والدین اور کمیونٹی کے دیگر افراد سے بیانات لیے جائیں گے۔ ادھر طالبات کے والدین اور قصبہ کی سرکردہ شخصیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیچر کے رویہ کی وجہ سے سکول کا تعلیمی ماحول اور نظم و ضبط بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ لہذا اس ٹیچر کو کسی دوسرے سکول تبدیل کردیا جائے تاکہ اہل دیہہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔
کوئی تبصرے نہیں