تہرے قتل کی لرزہ خیزاور اندوہناک واردات کے2 ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار
چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق ) تہرے قتل کی لرزہ خیزاور اندوہناک واردات کے2 ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار ،سرکل چوآسیدن شاہ کے DSPخالد جاویدنے SHOمرزا آصف محمود کے ہمراہ تھانہ چوآسیدن شاہ میں بھرپور پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ01-11-2024 کوتھانہ چوآسیدن شاہ کے علاقہ جھنگڑ کی پولیس چوکی بشارت کے موضع جھیک میں ہونے والے تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں 2مردسیدانیس حیدر بخاری ولد سید محمود الحسن شاہ ،سید قیصر علی شاہ اور 1خاتون نبیلہ یاسمین زوجہ سید محمود الحسن سکنائے جھیک کو بے دردی سے قتل کردیا گیا جس پر سیدہ لاریب فاطمہ دختر سید محمود الحسن ساکن جھیک ،تحصیل چوآسیدن شاہ حال مقیم رتوکالا تحصیل بھلوال ،ضلع سرگودھا کے بیان پر 04کس ملزمان یزدان عباس ولد مجتبیٰ الحسن شاہ،مجتبیٰ الحسن ولد گلزار حسین ،مسلم عمران ولد انوارالحسن ،زیجاالحسن ولد محمود الحسن سکنائے جھیک تحصیل چوآسیدن شاہ کے خلاف مقدمہ نمبر572 مورخہ02-11-2024 بجرم 302/449/148/149ت پ تھانہ چوآسیدن شاہ درج کرکے اسی روز نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا دوران تفتیش نامزد ملزمان کےخلاف کوئی ثبوت گناہکاری مسیر نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کو بےگناہ قرار دیا گیا تاہمDPOچکوال احمد محی الدین کی سربراہی میںسرکل چوآسیدن شاہ کےDSPخالد جاوید،پولیس تھانہ چوآسیدن شاہ کی ٹیمSHOمرزا آصف محمود ،سب انسپکٹر ملک ناصر محمود ،سب انسپکٹر زاہد اقبال نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کارلاتے ہوئے 2ملزمان سید حسن لجپال حیدر شاہ ولد جہانگیر شاہ اور کمیل عباس ولد نصیر احمد سکنائے آڑہ ،تحصیل چوآسیدن شاہ کو حراست میں لے لیا ملزمان کے وقوعہ ھذاکے انکشاف پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی اپنی تحویل میں لے لیا چوآسیدن شاہ سرکل کےDSPخالد جاوید نے SHOمرزاآصف محمود اور انکی ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کر سراہا علاقہ کے سیاسی سماجی مذہبی حلقوں نے ڈی پی او چکوال احمد محی الدین ،DSP خالد جاوید ،SHOمرزا آصف محمود اور اُنکی ٹیم کو امن وامان کی صورتحال اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں