چوآسیدن شاہ!نوجوانوں میں تعلیم کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ پنجاب حکومت کا منشور ہے،ملک تنویر اسلم اعوان

 




سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گالا کے کرکٹ فاٸنل میچ میں چکوال الیون نے کلرکہار الیون کو سخت مقابلہ کےبعد شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی 


مہمان خصوصی نے جیتنے اور رنر اپ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے،تحصیل انتظامیہ اور سیاسی رہنماٶں نے بھی انعامی تقریب میں شرکت کی 


چوآسیدن شاہ (نماٸندہ خصوصی) نوجوانوں کو گراٶنڈز میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کیلئے سہولیات مہیا کرنا وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے اور تعلیم کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے یہ بات سدا بہار ممبر پنجاب اسمبلی، کنونٸیر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اور ممبر پبلک اکاٶنٹس کمیٹی پنجاب لوکل گورنمنٹ ملک تنویر اسلم اعوان نے کھیلتا پنجاب سپورٹس گالا کے تحت سپورٹس کمپلیکس چوآسیدن شاہ میں کرکٹ کے فاٸنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خصوصی گفتگو میں کہی،فاٸنل میچ چکوال الیون اور کلرکہار الیون کےدرمیان کھیلا گیا جو سخت مقابلہ کے بعد آخری اوور میں چکوال الیون نے اپنے نام کیا،بعدازاں مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کا چیک دیا جبکہ رنر اپ کو پچاس ہزار کا چیک اور ٹرافی پیش کی،سپورٹس افسر چکوال عامر اوصاف نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی تحصیل انتظامیہ کی نماٸندگی چیف آفیسر ناصر کنول،سید غضنفر ہمدانی نے کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءملک نذیر نیازی،راجہ عدنان مسعود،راجہ حامد نواز،راجہ محمد یونس،ملک ابرار حسین،ملک اللہ دتہ اے ڈی،چوہدری جہانداد گجر،ملک امیر رتوچھہ اورمعروف صحافی برہان غنی راجہ بھی موجودتھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.