آئیسکو سرکل چکوال میں ایس ای چکوال وحید احمد عباسی کی زیر صدارت اہم میٹنگ

 


چکوال (پ ر)آج آئیسکو سرکل چکوال میں ایس ای چکوال وحید احمد عباسی کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں بریفنگ دیتے ہوئے ایس ای چکوال سرکل وحید احمد عباسی نے لاسز اور ریکوری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایس ڈی او اپنے تمام فیڈرز کو باریکی سے مانیٹر کر سکتا ہے منسٹری سے ہر چیز کو خصوصی طور پر دیکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایل وی پروپوزل پر کام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر انہوں نے تمام دفاتر کی ڈیٹیکشن پراگرس کو چیک کیا اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں کمیٹی روم میں منعقد اس میٹنگ میں موجود تمام افسران سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای چکوال سرکل وحید احمد عباسی نے کہا کہ 100 پرسنٹ ریکوری سے لاسز کور کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کمرشل ارگنائزیشن میں کام کر رہے ہیں لہذا تمام لوگ پوری ذمہ داری اور جاں فشانی سے کام کریں ہر ایس ڈی او ایل وی پروپوزل کے مکمل ہونے تک مکمل مانیٹرنگ کرے 


اس میٹنگ میں لائن لاسز،ریکوری،ارتھ راڈوں کی تنصیب،مینٹینس شیڈول اور ایکشن پلان،سکیننگ میٹر اینڈ ٹیگنگ آن ہائی لاس فیڈرز،سیفٹی ہیزٹ،AMIمیٹر کی تبدیلی،بجلی چوری ،نیٹ میٹرنگ اور دیگر اہم موضوعات پر تفضیلی بات چیت کی گئی۔چکوال سرکل میں منعقد اس میٹنگ میں،ڈپٹی کمرشل منیجر عظمت حسین،ٹیکنیکل اسسٹنٹ چکوال سرکل وہاب خان ،ایکسین ڈھڈیال،ایکسین تلہ گنگ،ایکسین پنڈ دادنخان سمیت چکوال سرکل کے تمام ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.