نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا نہایت احسن قدم ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم


 

 دنیاوی تعلیم کے ساتھ اسلامی طرز زندگی سے آشنائی کی کاوشوں کے بغیر تعلیم کا مقصد پورا نہیں ہوسکتا،۔ طلباء دنیاوی تعلیم کے ساتھ روحانی تربیت بھی حاصل کریں

چکوال کا ضلع غازیوں،شہدا اور مجاہدوں کے لواحقین کا مسکن تھا ہے اور رہے ،لیگی رہنما کا چکوال میں اساتذہ اور طلباء کے اجتماع اور دفترکی افتتاحی تقریب سے خطاب 

چکوال (آئی ا ین پی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ایک بہت ہی احسن قدم ہے لیکن دنیاوی تعلیم کے ساتھ اسلامی طرز زندگی سے آشنائی کی کاوشوں کے بغیر تعلیم کا مقصد پورا نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے چکوال میں اساتذہ اور طلباء کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں کیا جس کا اہتمام آل پاکستان پرائیویٹ سکول اور کالجز کی تنظیم چکوال کے صدر صفدر ملک نے کیا تھا ۔ تقریب میں قرآت اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی سیرت پر تقریری مقابلوں کے بعد طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی اﷲ کی طرف سے انسانی تخلیق میں سب سے افضل تھے وہ آخری نبی تھے اور ان کے جانے کے بعد انسانی زندگی کے لئے مشعل راہ صرف اور صرف ان کی سنت اور قرآن مجید ہے۔ طلباء کو چاہئے کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ روحانی تربیت بھی حاصل کریں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.