نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال احمد محی الدین کون ہیں؟
چکوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال احمد محی الدین گریڈ19کے پولیس آفیسر ہیں اور ان کے والد پاکستان آرمی میں اعلیٰ آفیسر تھے۔احمد محی الدین کے والد کرنل محی الدین نعمان رینجر اکیڈمی منڈی بہاﺅالدین کے پہلے کمانڈنٹ رہے اس حوالے سے ڈی پی او احمد محی الدین کا بچپن بھی منڈی بہاﺅالدین میں ہی گزرا۔وہ پاکستان نیوی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ بھرتی ہوئے اور بعد ازاں لیفٹیننٹ کے عہدہ پر ترقی پائی۔12سال بعد پاکستان نیوی سے لیفٹیننٹ کے عہدہ پر ریٹائرمنٹ لے کر پولیس فورس کا انتخاب کیا۔ پنجاب پولیس کے واحد دبنگ آفیسر احمد محی الدین 17اگست 2024ءکو ایس ایس پی کے عہدہ پر پروموٹ ہوئے وہ پولیس انویسٹی گیشن کاﺅنٹر ٹیرارزم کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ،پاک نیوی اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں۔نیشنل پولیس اکیڈمی کا حصہ بھی رہے۔ ایف بی آئی نیشنل اکیڈمی ورجینیا یو ایس اے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔منڈی بہاﺅالدین میں تعیناتی کے دوران انہوں نے سائلین کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کیا اور عوام کے دل جیتے۔
کوئی تبصرے نہیں