شعبہ انگریزی گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال)، چکوال کے زیرِ اہتمام ہفتہ علم و ادب کے آخری دن تفریحی دورہ

 




شعبہ انگریزی گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال)، چکوال کے زیرِ اہتمام ہفتہ علم و ادب کے آخری دن ڈیپارٹمنٹ آف انگلش نے اپنے طلبہ و طالبات کے لئیے ایک تفریحی دورے کا اہتمام کیا جس کے دوران سٹوڈنٹس نے تھوہا بہادر کے نزدیک واقع مناظر فطرت دیکھنے کے ساتھ ساتھ معروف ادیب حسن معراج کے فارم ہاؤس “داستان” کا دورہ بھی کیا جہاں ملک کے معروف ڈاکومنٹری فلم میکر جواد شریف بھی موجود تھے ۔اس موقع پر  ہفتئہ علم و ادب کی یومیہ ورکنگ مصروفیات  میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں پروفیسر محمد اکرام، پروفیسر سہیل عمران اور پروفیسر خرم شہزاد نے تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئیے۔

فارم ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کے بعد ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے طلبہ و طالبات کی محمد حسن معراج اور جواد شریف کے ساتھ ایک بیٹھک ہوئی جس میں فلم میکنگ، ماحولیات، ادب اور تاریخ کے موضوعات پہ ہر دو افراد نے سیر حاصل اور متنوع گفتگو کی جس کے بعد سوال و جواب کا ایک سیشن بھی انعقاد پزیر ہؤا جس میں تخلیقی عمل ، تحریری مراحل اور فن و فنکار کے حوالے سے مختلف سوالات کا جواب دیا گیا۔سربراہ شعبہ انگریزی پروفیسر شاہد آزاد نے انگلش ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنوال کے تعارف کے ساتھ پچھلے دو سال کی نصابی و ہم نصابی کامیابیوں اور سرگرمیوں پہ روشنی ڈالتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیا کہ شعبہ انگریزی کے سٹوڈنٹس علمی ترقی کے لئیے نئے زاویوں اور تخلیقی طریقوں سے اپناسفر جاری رکھیں گے 

تفریحی دورے کے بعد طلبہ و طالبات دیوان خاص پہنچے جہاں کھانا کھانے کے بعد لِٹ فِسٹ کے نام سے جاری ہفتئہ علم و ادب اپنے اختتام کو پہنچ گیا اور شعبہ انگریزی کے اساتذہ نے ڈیپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹس کو ایک شاندار ادبی فیسٹول منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آمدہ سمسٹر کی تعلیمی فرائض کو بھی وہ بخوبی پورا کریں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.