آواز پوٹھوار راجہ تسلیم احمد کیانی جو کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے ہمارے پیارے ملک پاکستان کا نام یوکے، کینیڈا اور انڈیا میں اپنی آواز کا جادو جگا کر روشن کیا

 


آواز پوٹھوار راجہ تسلیم احمد کیانی جو کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے ہمارے پیارے ملک پاکستان کا نام یوکے، کینیڈا اور انڈیا میں اپنی آواز کا جادو جگا کر روشن کیا۔


چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) آواز پوٹھوار راجہ تسلیم احمد کیانی سابق ڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی بورڈ کی خصوصی آمد نے سہگل آباد کبڈی میچ کو چار چاند لگا دیے، یہ صحیح معنوں میں انٹرنیشنل سطح پر یوکے، کینیڈا اور انڈیا، پاکستان کی طرف سے پوٹھواری زبان میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔


راجہ تسلیم احمد کیانی کو "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" کی طرف سے سہگل آباد کبڈی میچ کے لیے خصوصی دعوت دی گئی تھی ان کی آمد نے کبڈی میچ کی رونق کو دوبالا کیا، میچ انتظامیہ نے بھی خصوصی پروٹوکول کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


آواز چکوال چوہدری قیصر محمود منگن کا کہنا ہے کہ راجہ تسلیم احمد کیانی میرے استاد محترم ہیں اور آج میں سٹیج پر جو دو چار لفظ بول لیتا ہوں یہ سب انہی کی مرہون منت ہے، بہترین الفاظ کا چناو اور اس کا صحیح استعمال میں نے انہی سے سیکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ضلع چکوال کے لوگ مجھے آواز چکوال کے نام سے جانتے اور پہچانتے ہیں۔


سہگل آباد کبڈی میچ کی کامیابی میں بہت سے بڑے نام شامل ہیں لیکن اگر آرگنائزر محمد گلفراز پاشا کے بعد کوئی دوسرا نام لیا جائے تو وہ چوہدری قیصر محمود منگن کا بنتا ہے جو ایک فون کال پر پندرہ منٹ کی دوری سے حاضر ہوئے اور سہگل آباد کبڈی میچ کے تمام تر انتظامات اپنی نگرانی میں مکمل کروائے حتہ کہ گراؤنڈ کی تیاری بھی ان کی نگرانی میں مکمل ہوئی، کبڈی میچ کی بھرپور کامیابی پر صحیح معنوں میں یہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.