ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک کیپٹن (ر) واحد محمود کے چکوال سے تبادلہ پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب

 


چکوال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کے چکوال سے تبادلہ پر ان کے اعزاز میں کلرکہار ریسٹ ہاؤس میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال ، اے ڈی سی آر خاور بشیر، اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ، اسسٹنٹ کمشنرزودیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) واحد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چکوال ایک پر امن شہر ہے یہاں پر گزرا ہوا وقت اور لوگ ہمیشہ یاد رہیں گے- انہوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چکوال نے ہر موقع پر مکمل معاونت فراہم کی ہے - انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی میں کام کا وسیع تجربہ ہے لاہور میں نئی پوسٹنگ کے دوران بھی قومی مفادات اور سماج دشمن عناصر کیخلاف میرا مشن جاری رہیگا۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود ایک فرض شناس آفیسر ہیں انہوں نے اپنی عرصہ تعیناتی کے دوران ہمیشہ قانون کے مطابق کام کیا اور جرائم کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا- ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے لیکن چکوال کی عوام آپ کی خدمات کو یاد رکھیں گے- ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے اختتام پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بہترین خدمات کے صلہ میں اعزازی سوینئر دیا -


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.