شعبہ انگریزی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال)، چکوال کے زیرِ اہتمام ہفتہ علم و ادب کا پانچواں دن
شعبہ انگریزی گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) میں لِٹ فیسٹ کے نام سے جاری ہفتئہ علم و ادب کے پانچویں روز کے پہلے پروگرام میں یونیورسٹی آف چکوال کے پہلے ادبی میگزین لِٹ وِٹس کے چیف ایڈیٹر پروفیسر شاہد آزاد اور سٹوڈنٹ اڈیٹرز کی گفتگو پہ مشتمل ایک پروگرام بعنوان “لِٹ وِٹس۔ سفر ایک میگزین کا” منعقد ہؤا جس میں میگزین کی تیاری اور اشاعت کی یادوں اور باتوں کے حوالے سے شرکا گفتگو نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ میگزین کے سٹوڈنٹ ایڈیٹرز عمران فاطمہ، معطر ندا، عیشا ایمان، ہاجرہ منور، اور طاہر کلیم نے لِٹ وِٹس میگزین کے خواب کو تعبیر میں بدلنے کے مرحلوں پر سیر حاصل گفتگو کی اور اس کی اشاعت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔پروفیسر شاہد آزاد نے اپنی گفتگو میں میگزین کے خیال کو ایک حقیقت میں بدلنے کے عمل کو سٹوڈنٹ ایڈیٹرز اور ان کی کلاس کے مرہون منت گردانتے ہوئے کہا کہ بڑے کاموں کی انجام دہی کے لئیے خواب دیکھنا اور ان کی تعبیر پانا ایک لازمی امر ہے ۔ اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض ٹیم ٹیچر میم عفیفہ داؤد نے سر انجام دئیے۔
آج کے دوسرے پروگرام میں بی ایس انگلش سمسٹر فائیو کے سٹوڈنٹس نے مائنر مضامین کے اساتذہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں پروفیسر سہیل ملک، پروفیسر طارق محمود ، اورپروفیسر فیصل جہانگیر ، نے شرکت کی ۔ سمسٹر فائیو کی طالبات میمونہ وسیم، معراج فاطمہ ، حمنہ بنت حسنات ، نائلہ نور اور عائشہ صدیقہ نے معزز اساتذہ کرام کے اعزاز میں تعریفی تقاریر کیں ۔ اساتذہ نے اپنی تقاریر میں شعبہ انگریزی کے تدریسی تجربے کو مثبت قرار دیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی کلچر کی تعریف کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر علی رضا سربراہ شعبہ انگریزی یونیورسٹی آف چکوال تھے جنہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ پنوال کالج میں ہفتئہ علم و ادب کا انعقاد بلاشبہ دوسرے اداروں کے لئیےایک مثالی اور قابل تقلید عمل ہے
آج کے تیسرے پروگرام میں سمسٹر تھری کے سٹوڈنٹس کے درمیان ایک “ چکوال کا آخری انسان” تحریری مقابلہ بھی منعقد ہؤا جس میں کلاس کی بھاری تعداد نے حصہ لیا۔
ہفتئہ علم و ادب کے چھٹے دن انگلش ڈیپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹس تفریحی دورے پہ تھوہا بہادر کے فارم ہاؤس “داستان” کا دورہ کریں گے جہاں ملک کے معروف لکھاری حسن معراج کے ساتھ علم و ادب کے موضوع پر طلبہ و طالبات کی ایک نشست منعقدہو گی جس کے ساتھ ہی لِٹ فیسٹ کے نام پر جاری ہفتئہ علم و ادب کاباقاعدہ اختتام ہوجائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں