چکوال ریجنل یونین آفس جرنلسٹس 10نومبر کو بارہواں یوم تاسیس کی تقریب جوش و خروش سے منعقد کرے گی

 


چکوال ریجنل یونین آفس جرنلسٹس 10نومبر کو بارہواں یوم تاسیس کی تقریب جوش و خروش سے منعقد کرے گی۔ ملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع چکوال میں یوم تاسیس کی تقریب کلرکہار میں منعقد ہوگی۔ جہاں پر یوم تاسیس کیک کاٹنے کے بعد علاقائی صحافیوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے دستخطی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع چکوال کے عہدےداران کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عبدالغفورمنہاس ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع چکوال کے صدر ڈاکٹر اعجاز محمود، چیئرمین طارق مرتضیٰ ہاشمی، جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار ڈھکو، تحصیل صدر ثقلین یٰسین، جنرل سیکرٹری فیصل انور،سینئر نائب صدر اعجاز خالد، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ماریہ ملک نے شرکت کی۔چوآسیدن شاہ کے صدر سید طلحہ فاروق نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ دس نومبر کو یوم تاسیس کی تقریب کلرکہار میں منعقد ہوگی جس کے میزبان سینئر صحافی اعجاز خالد اورریجنل یونین آف جرنلسٹس کلرکہار کے صدر عثمان اعوان ، جنرل سیکرٹری ایم رحمان اور دیگر ہوں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.