حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان HOAP۔ سنٹرل کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع

 


حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان HOAP۔ سنٹرل کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع۔چیف الیکشن کمشنر ھوپ آف پاکستان چودھری غلام ربانی نے بتایا کہ سنٹرل ھوپ پاکستان کے مرکزی چئیر مین اور سنئیر وائس چیئرمین اور زونل وائیس چیئرمین کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 9 اکتوبر 2024 کو جاری ھونگے۔ اور 14 اکتوبر 2024 کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ھوگی۔ 17 اکتوبر 2024 بروز جمعرات جانچ پڑتال اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ھوگی۔ دن دو بجے تک کاغذات واپس ھو سکیں گے۔ جبکہ اسی دن فائینل امیدواران کی لسٹ بھی ویب سائیٹ پر لگ جائیگی 21 اکتوبر 2024 بروز پیر کو سنٹرل ھوپ آفس اسلام آباد میں سنٹرل چئیرمن سنئیر وائیس چیئرمین۔ اور تمام زونز کے وائیس چیئرمین کے انتخابات ھونگے۔ چودھری غلام ربانی کے مطابق 22 اکتوبر 2024 بروز منگل کو سالانہ جنرل باڈی AGM ھو گی جس میں کامیاب امیدوار ان کی حلف برداری ھوگی اور حتمی نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔ اس تقریب میں سندھ ،کے پی کے پنجاب بلوچستان اور اسلام آباد زون کے حج آرگنائزر شرکت کرینگے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.