فرینڈز آف چکوال برمنگھم اور پاکستان فورم نے تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کو خوش آئند قرار دیا

 


چکوال: فرینڈز آف چکوال برمنگھم اور پاکستان فورم نے تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اورنومنتخب عہدیداران صدر ملک شبیر حسین اعوان،سینئر نائب صدر چوہدری غلام ربانی نائب صدر سہیل نور پراچہ ممبر ایگزیکٹو وقار حیدر شاہ کو مبارک باد پیش کی ہے فرینڈز آف چکوال برمنگھم کے چیئر مین چوہدری اظہر محمود چکرال صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے کہا کہ چیمبر صنعتی سیکٹرکو درپیش مسائل کی نشاندہی صنعت و تجارت کی بہتری اور معیشت کی خوشحالی کے لیے معاون ثابت ہو گا پرعزم ہے۔ نومنتخب عہدیداران کا تمام کاروباری برادری کے لئے ہر اوّل دستہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے وسائل ممبران کی ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کیے جائیں گےانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی اور صوبے میں تجارت کی فروغ کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائیگی چیمبر کے قیام سے یہ خطہ ملکی اکانومی کے ساتھ جڑے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.