گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال کے آرٹس فرسٹ ائیر میں نثار قادری ڈرامیٹک سوسائٹی کا قیام

 


پروفیسر شاہد آزاد کی سرکردگی میں ایف اے آرٹس سال اول کے طلبہ پہ مشتمل نثار قادری ڈرامیٹک سوسائٹی کا قیام گزشتہ روز عمل میں آیا جس کے تحت کلاس میں تعمیری ہم نصابی سرگرمیوں کااجرا کیا جائے گا ۔ سوسائٹی کے ممبران میں فیروز علی، علی حسن، یاور شہزاد، میقات احمد، زاہد طارق، داعیان عبداللہ، دانش یاسین، حسنین خالد اور قربان علی شامل ہیں ۔نثار قادری ڈرامیٹک سوسائٹی نومبر میں آمدہ لٹریچر ویک میں ایک ڈرامے کی صورت میں پہلی پرفارمینس پیش کرے گی۔ ڈرامیٹک سوسائٹئ کو نثار قادری مرحوم کے نام معنون کیا گیا ہے جو پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور اداکار تھے اور ان کا تعلق چکوال سے تھا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.