ڈاکٹر شیخ رفتار حسین کا ایم ایس بننے کی خوشی میں پرتکلف عشائیہ

 


ڈھڈیال ( مسرت جعفری) ڈاکٹر شیخ رفتار حسین نے ایم ایس بننے پر سی ای او ہیلتھ چکوال ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و دیگر کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال میں نئے ایم ایس تعینات ہونے والے ڈاکٹر شیخ رفتار حسین نے سوموار کے روز مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکف عشائیہ دیا جس میں سی ای او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر انجم قدیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شہباز، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر عمران خان جدون، اے ایم ایس او ٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد، اے ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر وقاص حسین، ڈاکٹر صدام حسین کے علاؤہ معروف کاروباری شخصیت شوکت محمود منہاس شوکی جاپان، ابرار حسین، ٹھیکیدار عبد الرشید، فیض عباس، غلام جعفر اور سٹاف سی ای او آفس اور سٹاف ایم ایس آفس نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر تمام احباب نے ایم ایس کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر شیخ رفتار حسین کو مبارک باد پیش کی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.