ڈولفن پولیس فورس کو چکوال لانے کی تیاریاں،ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے تخمینہ طلب کرلیا گیا

 


ڈی پی او چکوال کی درخواست پر محکمہ بلڈنگز چکوال نے ڈولفن فورس کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے نقشہ جات اور اسٹمیٹ کی تیاری شروع کردی


چکوال (عبدالغفار پارس) وزیرِ اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی سطح پر ڈولفن فورس کے قیام کیلئے عملی اقدامات شروع،باخبر ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایات پر دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے چکوال میں ڈولفن فورس کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے محکمہ بلڈنگز چکوال سے تخمینہ (اسٹیمیٹ) طلب کرلیا ہے جس پر محکمہ بلڈنگز چکوال نے ڈولفن فورس چکوال کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے دفاتر،رہائشگاہوں اور پارکنگ کے نقشہ جات کی تیاری اور تخمینہ لگانا شروع کردیا ہے جو بہت جلد ڈی پی او آفس چکوال کو ارسال کر دیئے جائیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.