سلطان ٹورز اینڈ ٹریولز ہرڑچوک کی شاندار افتتاحی تقریب

 


ڈھڈیال ( پ ر) مورخہ 6 اکتوبر " چوہدری سلطان ٹورز & ٹریولز (چوہدری مارکیٹ ، ہرڑ چوک تحصیل و ضلع چکوال) کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت قاضی ظہور الحسین اظہر اور ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی خان نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقہ بھر کے علماء کرام خصوصاً مفتی غلام مرتضیٰ نقشبندی ، خادم الحجاج و المعتمرین مولانا عمران معاویہ، خطیب نکتہ دان مولانا فاروق حیدر ، مفتی عبد الباسط منیر اور مولانا نعمان نے خصوصی شرکت فرمائی۔ صوبیدار عجائب ڈھوک جکھڑ ، لالہ امیر دلہہ ،چوہدری مشتاق ہرڑ ، چوہدری طاہر ہرڑ ، فیصل اے ایس آئی چکوال ، بابر بٹ چکوال ، عبد الوہاب چکوال ، سجاد ٹھیکدار سانگ ، محمد افضل مغل سانگ ، حاجی امیر زماں مونا( نمبردار پٹرولیم) ماسٹر زمرد بھال ، منظور حسین بھال ، الطاف چک نورنگ ، چوہدری یاسر چک نورنگ (منیجر عسکری بینک) ، ارتضیٰ رحمان (منیجر الفلاح بنک) ، چوہدری منور حیات ( منیجر الائیڈ بنک) عبد الوہاب جکھڑ ہڈالہ ، حاجی فضل حسین ڈھوک ودھن ، چوہدری مسرت اقبال ڈورے ، ریاض بٹ ڈورے ، راجہ ناصر ڈورے ، چوہدری عارف موہڑہ الہو ، ماسٹر محمد افضل ، چوہدری محمد عتیق (آسٹریلیا) ، چوہدری ریان رافع ،چوہدری حسنین ،چوہدری فہیم ، چوہدری فیضان (موہڑہ الہو) معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی اور دعائیہ کلمات کہے۔اس موقع پر چوہدری قربان حسین اور چوہدری توثیق صفدر نے شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.