میونسپل کمیٹی کا ملکیتی پلازہ گندگی کے باعث بدبو کے بھبوکوں کی زد میں آ گیا
چکوال : میونسپل کمیٹی کا ملکیتی پلازہ گندگی کے باعث بدبو کے بھبوکوں کی زد میں آ گیابلدیہ پلازہ میں غیر قانونی رہائش پزیر شوارما والوں نے گندگی جمع کرنے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی بدبو دار بند گوبھی اور سبزیوں سے بھرے پرانے شاپر کمروں کے آگے پھینک دیے جاتے ہیں مردہ مرغیوں کا گوشت شوارموں میں استمال کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں ، سرکاری پلازہ میں بیرون اضلاع سے رہائش پذیر شوارمے کا کاروبار کرنے والے دیدہ دلیری سے چکوال کی عوام میں بیماریاں پھیلانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے مردہ مرغیوں کے گوشت سے ہر وقت پلازہ میں تعفن اور بدبو پھیلی رہتی ہے فوڈ اتھارٹی نے باقاعدہ منتھلی لگا کر عوام کی صحت سے کھیلنے کی کھلی اجازت ے رکھی ہے معمولی کرایہ پر کمرشل کمرے حاصل کر کے مردہ چکن کی بدبو ختم کرنے کے لئے کیمیکل لگا یا جاتا ہے ایک ایک کمرے میں درجنوں افراد رہایش پزیر ہیں جو عوام کی صحت کے دشمن بنے ہوئے ہیںکرایہ داران نے بلدیہ کو درخواست بھی دی مگر زمہ دار آفیسر نے قرار دیا کہ شوارما والے کرایہ دیتے ہیں اس لیے ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جا سکتی ، ڈپٹی کمشنر قراةالعین ملک اسسٹنٹ کمشنر ثمینہ بشیر نوٹس لیں۔
کوئی تبصرے نہیں