پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے پریس کانفرنس برائے رکن سازی مہم کا انعقاد کیا گیا

 



چکوال (میڈیا سیل) پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے پریس کانفرنس برائے رکن سازی مہم کا انعقاد کیا گیا اور ملک کاشف اعوان کو ضلعی صدر نامزد کیا گیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کے زیر اہتمام جمعرات کے روز پریس کانفرنس برائے رکن سازی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں خادم اسلام آباد چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ صدر راولپنڈی ڈویژن پاکستان مرکزی مسلم لیگ ، عبداللہ نثار اعوان جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال ، ملک کاشف اعوان صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال ،محمد شعیب منھاس صدر شعبہ تعلقات عامہ ، فرہاد سلیم صدر یوتھ ونگ نے پریس سے گفتگو کی اور ملک کاشف اعوان کو پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع چکوال کا ضلعی صدر بننے پر ان کی صدرات کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کے دیگر عہدیداران زاہد خالد صدر پی پی 20 ، عتیق الرحمن صدر پی پی 21-A , ابو مسلم صدر پی پی 21 -B , مولانا عبید الرحمٰن مدنی صدر شعبہ علماء ومشائخ اور میڈیا سیکرٹری عمار عبداللہ اعوان بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر راوالپنڈی ڈویژن شفیق الرحمن وڑائچ نے کہا کہ اس وقت ملک میں نفرت اور انتقام کی سیاست چل رہی ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس طرح کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی ہمارا یہ مشن ہے۔ہمارا مقصد ملک کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔اس لیے ہم نے ملک میں سستی روٹی تندور ، سستے بازار ، فری سلائ سنٹرز اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے فری ڈیجیٹل سکلز کورسس کا آغاز کیا ہے۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری ضلع چکوال عبداللہ نثار اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کی بنیاد نظریہ پاکستان اور خدمت انسانیت ہے۔ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دکھی انسان اور انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس لیے چکوال میں ہم نے عوام کے لیے سسی روٹی تندور ، سلائی سنٹرز جیسے دیگر عوامی پراجیکٹ شروع کیے ہوئے ہیں جہاں سے لوگ بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال نے اپنی رکن سازی مہم شروع کر دی ہےاور باقاعدہ 27 اکتوبر کو رکن سازی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔جس کا مقصد گلی ، محلوں میں جا کر لوگوں کو جماعت کے منشور سے آگاہ کیا جائے گا اور لوگوں کو جماعت کا ممبر بننے کی دعوت دی جائے گی۔تا کہ ملک کی ترقی اور خدمت کے کاموں کو مزید پھیلانے کے لیے ہر فرد بھر پور کردار ادا کر سکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.