تلخ کلامی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر نوٹس، واقعہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ایس ڈی او واپڈا ڈھڈیال اور سٹاف ممبر تلخ کلامی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر واپڈا کے اعلی حکام کا فوری نوٹس، واقعہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ 16 اکتوبر کو ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن ڈھڈیال اللّٰہ یار خان اور ڈیٹیکشن ٹیم کے ممبر لائن مین افتخار حسین کے درمیان واپڈا آفس میں ایک میٹر کے ایشو پر ہونے والی تلخ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایس ای واپڈا چکوال نے کنوینئر مدثر نواز سیال، ممبران خرم اشرف اور محمد فیض پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرےگی۔دوسری جانب ایس ڈی او واپڈا ڈھڈیال نے ڈیٹیکشن ٹیم کے ممبر افتخار حسین کو ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور میاں مائر سے ایک صارف کا میٹر نہ اتارنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن کے اندر اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔علاوہ ازیں ایس ڈی او واپڈا ڈھڈیال نے ڈیٹیکشن ٹیم کے ممبر لائن مین محمد عارف کو تبدیل کرکے فرید کسر کمپلینٹ آفس تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.