چوآسیدن شاہ!نسپکٹر مائنز چوہدری اشرف کی موثر اور بروقت کاروائی

 


ناقص حفاظتی اقدامات،ہوا کی کراسنگ نہ ہونے اور خطرناک صورتحال کےباعث اقبال منرلز کھجولہ کی مائین سیل


نیو داٶد مائین میں کوئلہ کی نکاسی کیلئے بغیر حفاظتی اقدامات ہاٸی وولٹیج بجلی کا استعمال ہورا تھا،مزدور کی زندگی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔چوہدری اشرف 


چوآسیدن شاہ (برہان غنی راجہ) لیز اونرز اور ماٸنز ٹھیکیداروں کی جانب سے مزدوروں سے خطرناک صورتحال اور بغیر حفاظتی اقدامات کوئلہ نکالنے کیخلاف محکمہ انسپکٹوریٹ آف ماٸنزکی کاروائی،انسپکٹر ماٸنز چوہدری محمداشرف نے اقبال منرلز کھجولہ کی نیو داٶد مائین ایک ماہ کیلئے سیل کردی،مذکورہ بالا ماٸین میں نہ تو ہوا کی سرکولیشن کا کوٸی نظام تھا،کوئلہ کیلئے بنائی جانے والی فیس(خانہ) میں غیرقانونی ہائی وولٹیج بجلی کا استعمال جاری تھا دوسری جانب نہ ہی مزدوروں کی کام والی جگہ اور رستے میں حفاظتی لکڑی کی تنصیب تھی بلکہ مائین کا دھانا بھی بغیرجنگلہ کے کھلا تھا جبکہ مائین کے اندر انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا تھا انسپکٹر آف مائیز نےانسانی جانوں کے ضیاع کے خطرہ کے پیش نظر مذکورہ بالا ماٸین کو ایک ماہ کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے اس موقع پر چوہدری اشرف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدوروں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہزاروں فٹ گہرائی میں کام کرنے والے ہر مزدور کی جان کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.