احتجاجی کال!شہر کے مرکزی مقامات سمیت کہیں بھی" چوں" تک نہ ہوئی



جمعہ کے روزپرامن احتجاج کی کال پرچکوال میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان اور وابستگان انڈر گراؤنڈ رہے،احتجاج سامنے نہیں آیا 

احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے صبح سے ہی چکوال پولیس کے دستے تحصیل چوک،بھون چوک،ریسکیو ون فائیو چوک پر تعینات کر دیے گئے تھے۔

چکوال( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی طرف سے جمعہ کے روزپرامن احتجاج کی کال پرچکوال میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان اور وابستگان انڈر گراؤنڈ رہے,شہر کےمرکزی مقامات سمیت کہیں بھی" چوں" تک نہ ہوئی,احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے صبح سے ہی چکوال پولیس کے دستے تحصیل چوک،بھون چوک، ریسکیو ون فائیو چوک پر تعینات کر دیے گئے تھےجنہوں نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھی.متوقع گرفتاریوں کے پیش نظر قیدیوں کی وین بھی چوک پر موجود تھی۔ واضح رہے کہ حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی جس کی وجہ سے احتجاجی ریلیوں جلوسوں پر پابندی تھی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.