ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفس کا اچانک معائنہ

 


چکوال(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفس کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی سی آر خاور بشیر بھی تھے۔ انہوں نے سٹاف حاضری، صفائی ستھرائی کی صورتحال، فلاح عامہ اور انتظامی امور میں کارکردگی کا جائزہ لیا اور متعلقہ سربراہان کو ہدایت کی کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عمدہ معیار برقرار رکھتے ہوئے گڈ گورننس کا فروغ یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ دفتر میں آنے والے لوگوں کے مسائل کا حل بلا تاخیر اور انتظار کی زحمت سے ہر گز دوچار نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر میں گورننس کو جانچنے کے لئے اچانک معائنہ کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا اور کہیں بھی گڈ گورننس کی عدم پیروی کی صورت میں حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.