چوہدری سلطان حیدر علی خان کی طرف سے حلقہ کے مختلف علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوںپر کام کا آغاز

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری سلطان حیدر علی خان کی طرف سے حلقہ کے مختلف علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوںپر کام کا آغاز کر دیا گیا۔ ملت چوک تا جمالوال ساڑھے آٹھ کلومیٹر کارپٹ روڈ اٹھارہ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجا رہا ہے۔بھون اور کھائی گاﺅں سے ملحقہ بائی پاس کی کارپٹنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ چار کلومیٹر لمبی سڑک پر نو کروڑ بیس لاکھ کی لاگت آئے گی جس پر کام زور و شور سے شروع کیا گیا ہے۔ مرید تا موضع بھون کارپٹ لنک روڈ پر کام بھی شروع کیاگیا ہے ، چھ کلومیٹر لمبی سڑک پر گیارہ کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ انچارج ایم پی اے سیکرٹریٹ اور مسلم لیگی رہنما چوہدری سلطان شہریار نے نئے شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح فیتا کاٹ کر کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.