سستے ریڑھی بازار عوام کے لئے حقیقی ریلیف کے مراکز ثابت ہوں گے،قراۃ العین ملک

 


چکوال (نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع میں قائم کئے گئے سستے ریڑھی بازار عوام کے لئے حقیقی ریلیف کے مراکز ثابت ہوں گے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے چکوال شہر میں سستا ریڑھی بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اے ڈی سی آر خاور بشیر، اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیر بھی ان کے ہمراہ تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے سستا ریڑھی بازار میں سبزیوں اور پھلوں کے سٹالز کا معائنہ کیا جس کے دوران انہوں نے کوالٹی اور نرخوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے سستا ریڑھی بازار میں خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ لوگوں نے حکومت پنجاب اور خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر چکوال کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سستی اور معیاری اشیاء ملنا شروع ہو گئی ہیں-

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.