ڈھڈیال میں ظالم صہیونی ریاست اور اسرائیل مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی
ڈھڈیال(سپیشل رپورٹر) ڈھڈیال میں ظالم صہیونی ریاست اور اسرائیل مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل کے نعرے۔ ڈھڈیال مین چوک پر ظالم صہیونی ریاست اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج بروز بعد از نماز جمعہ ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں جذبہ انسانیت کے تحت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع مولانا منتظر مہدی نے اپنے خطاب میں کہا فلسطینیوں بچوں بہن بھائیوں پر ہر قسم کے مظالم ڈھائےجائےرہے ھیں اور دہشت گردی کے زریعے پائے کے لیڈروں کو شہید کیا جارہے ہیں۔ حافظ محمد نعیم نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہہیے انہوں نے مظلوم مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا ریلی کے شرکاء نے مردہ باد اسرائیل ، مردہ باد امریکہ کے نعرے لگائے اسرائیل کے خلاف پر امن احتجاج میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ آخر میں قاری عبیداللہ نےتمام مظلوم فلسطینیوں اور اسلامی ممالک کے کے لیے خصوصی پاکستان کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
کوئی تبصرے نہیں