منرل واٹر پانی فروخت کرنے والی جعلی کمپنیاں عوام کی صحت سے کھیلنے لگیں

 


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چکوال شہر میں منرل واٹر پانی فروخت کرنے والی جعلی کمپنیاں عوام کی صحت سے کھیلنے لگیں'الشفاءمنرل واٹر اور دیگر ملتے جلتے ناموں سے پانی 150روپے میں سر عام فروخت کیا جارہا ہے معدنیات سے بھرپور پانی‘ ”پلاسٹک کی بوتلوں میں بند ہونے کی وجہ سے یہ پانی اپنا معیار کھو رہا ہے۔ اگر پلاسٹک کی بوتلوں میں بند پانی کو دھوپ میں رکھا جائے تو اس میں Bisphonol-A نامی کیمیکل پیدا ہو جاتا ہے، جو ہارمونز کے توازن کو بگاڑ دیتا ہے۔ اس سے کینسر، بانجھ پن اور کئی دیگر بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔“ جبکہ ہر تیسرا شخص ہیپاٹائٹس اور دیگر مہلک مرض میں مبتلا ہو رہا ہے مضر صحت پانی کی فروخت کے لئے چھپڑ چوک، چوا چوک ،بھون چوک تحصیل چوک، میں پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.