ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا

 



چکوال( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی عوام کے لیے گڈ گورننس اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا- محکمہ ایجوکیشن اور تحصیل آفس چکوال کا دورہ کرتے ہوئے سٹاف کی حاضری، احاطہ جات میں صفائی کی صورتحال اور فلاح عامہ کے دیگر انتظامی امور میں کارکردگی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ کارکردگی کا عمدہ معیار برقرار رکھتے ہوئے گڈ گورننس کا فروغ یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے تحصیل آفس چکوال کے معائنہ کے دوران وہاں پر موجود لوگوں سے سروس ڈلیوری کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو یقینی دلایا کہ ان کے دفتر کے دروازے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ تحصیل آفس سمیت کسی بھی سرکاری دفاتر میں کام نہ ہونے کی شکایت کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی-


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.